سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر آپریشن، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

Dec 10, 2022 | 10:03 PM

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن  اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار کرنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پار کی ہے جس پر کارروائی کی گئی  اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔  دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر محمد داؤد ولد محمد یعقوب ،عبداللہ ولد خان گل سکنہ ہزار خوانی اور محمد لائق ولد پیاؤ دین سکنہ دیبک سید خیل سے ہوئی جب کہ  چوتھ دہشت گردکی شناخت  نہیں ہوسکی۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا جو کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہینڈ گرنیڈ اٹیک، بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔


 
 

مزیدخبریں