چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف وزیراعظم ہاؤس طلب

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف وزیراعظم ہاؤس طلب
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف وزیراعظم ہاؤس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی ذکا ءاشرف کو پیر کو طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق  ذکاء اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں نہیں آئیں گے۔ذکا ءاشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے ۔ بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل -