دھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں، محکمہ زراعت

 دھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد۔(اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ دھان کے کاشتکار اچھی پیداوار کے لیے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب،بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، چنیوٹ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، 

فیصل آباد اور منڈی بہاالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کا بیج اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے ترقی دادہ اور موٹی اقسام کے ایس282،نیاب اری9،ایس آر6،کے ایس کے133،کے ایس کے434 اور نیاب2013اورنبجی وغیرہ کی کاشت20 مئی سے7 جون،باسمتی اقسام پی کے2021،ایرو میٹک نبجی باسمتی2020،سپرگولڈ،سپر باسمتی 2019 ، سپر باسمتی،باسمتی515،چناب باسمتی ، پنجاب با سمتی،پی کے1121ایرومیٹک،نیاب با سمتی 2016 اورنور باسمتی وغیرہ کی کاشت7 سے25 جون جبکہ شاہین باسمتی وغیرہ کی کاشت15 سے30 جون تک کریں اور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کریں نیزکاشتکارغیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں ۔

۔کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے اوراقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم وصول ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -