ایف بی آر کے نظام میں پچیدگیاں دور کی جائیں، پرویز حنیف

ایف بی آر کے نظام میں پچیدگیاں دور کی جائیں، پرویز حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)لاہو ر چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے نئے سیکشن 114بی کے تحت مہم جوئی کی بجائے پہلی اپنی سمت درست کرنی چاہیے ،ایف بی آر کے نظام میں پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ استعداد نہ ہونے کے بھی مسائل ہیں ،ایف بی آر میں اسیسمنٹ ، نوٹسز کے اجراءاور اس سارے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے الگ الگ دفاتر ہونے چاہئیں ۔

۔ اپنے بیان میںپرویز حنیف نے کہا کہ یہاں ہر دور میں ٹیکسیشن کے نظام کے ساتھ تجربات کئے گئے ہیں ، ٹیکسز کی تعداد اور شرح انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت استطاعت رکھنے والے لوگوں کو ضرور ٹیکس نیٹ میں لائے لیکن مہم جوئی کا طریقہ درست نہیں ہے ، حکومت اس کے لئے طریق کار وضع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسیشن کے موثر نظام کےلئے کامیاب ممالک کو سٹڈی کر ے۔

مزید :

کامرس -