جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا بہت ضروری ہے، محکمہ لائیو سٹاک

جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا بہت ضروری ہے، محکمہ لائیو سٹاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آبادڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور انہیں پھپھوندی زدہ روٹی کا ٹکرا کھلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گرم مرطوب آب وہوا کے باعث جانور مختلف اقسام کی وبائی اور متعدی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے جس سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں جانوروں کو بجلی کے کرنٹ سے بچانے کیلئے الیکٹرک پولز کے ساتھ ہر گز نہ باندھیں۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں جانوروں میں گل گھوٹو کے مرض پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی ویکسینیشن کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے عملے کو ادویات اور ویکسین وافر مقدار میں فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔کہا کہ گرم مرطوب آب وہوا کے باعث جانور مختلف اقسام کی وبائی اور متعدی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

 تل کی فصل دنیاکے تقریباً70ممالک کاشت ہوتی، ماہرین

فیصل آباد (آئی این پی)ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) کہاہے کہ تل کی فصل دنیاکے تقریباً70ممالک میں کامیابی سے کاشت کی جارہی ہے

مزید :

کامرس -