یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں، لاہور چیمبر

   یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں، لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کریں تاکہ طلبائ_ آسانی سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ طلبہ کے خلاف مقدمات کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار بھی وضع کیا جانا چاہیے کیونکہ مجرمانہ ریکارڈ ان کے مستقبل کو تاریک بنا دے گا اور سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا اور بیرون ملک سفر کرنا تقریباً ناممکن بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹریفک رولز اور ریگولیشن پر عمل درآمد ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چیزوں کا احسن طریقے سے انتظام کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے عارضی طور پر جرمانے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، آگاہی مہم چلائی جا سکتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ_ کی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک کا قیام طلبائ_ اور متعلقہ کمیونٹی پر ایک بہت بڑا احسان ہو گا کیونکہ اس طرح یہ ڈیسک دیگر سروس سینٹرز کا بوجھ بانٹیں گے اور طلبائ_ کو لائسنس کے ساتھ لائسنس حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

 انہوں نے لاہور چیمبر میں ممبران اور عام لوگوں کو موثر خدمات فراہم کرنے میں ایل سی سی آئی اور لاہور پولیس کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔کاشف انور نے امید ظاہر کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز فوری ایکشن لیں گے اور نہ صرف لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں/کالجوں میں ٹریفک پولیس ڈیسک قائم کرنے کا حکم دیں گے بلکہ طلبائ_ کے خلاف لائسنس نہ ہونے پر قائم مقدمات ختم کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کریں گے۔

مزید :

کامرس -