فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، عائشہ فراز

فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، عائشہ فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ فراز نے کہا کہ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے ،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔عائشہ فراز نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔عائشہ فرازنے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیںہوتا۔عائشہ فرازنے مزید کہا کہ منزل کو پانے کے لئے دن رات محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی ۔

مزید کہا کہ مجھے بے شمار پراجیکٹس کی آفرز ہیں لیکن میں ہمیشہ کی طرح بہت سوچ سمجھ کر ہی کام کروں گی میںنے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو میری سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کی بہت خوشی محسوس کرتی ہوں مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -