ہمارے ڈرامے اپنی مقصدیت کھو رہے ہیں، علی سفینہ

ہمارے ڈرامے اپنی مقصدیت کھو رہے ہیں، علی سفینہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار و میزبان علی سفینہ نے کہا ہے کہ کہانیوں کی کمی کے باعث ہمارے ڈرامے اپنی مقصدیت کھو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں علی سفینہ نے کہا کہ ہمارے یہاں ڈرامہ نگاروں کو اچھا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا، ڈراموں کی کہانیوں پر کام نہیں کیا جاتا اور نہ ہی انہیں وقت دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے یہ روِش اپنا لی گئی ہے کہ ڈرامے صرف خواتین یا پھر نوجوان نسل کے لئے ہی بنائے جارہے ہیں کیونکہ ان ہی سے ریٹنگ آتی ہے، ہمارے ڈرامے مقصدیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈرامہ رائٹرز کی ٹیم اکثر و بیشتر پرانے ڈراموں میں ہی کرداروں کے نام اور کچھ تبدیلیاں کرکے دوبارہ پیش کردیتے ہیں اور جب اسکرپٹ فنکاروں کے ہاتھ میں آتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو جانا پہچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ معیاری کرداروں کا ہی انتخاب کیا جائے۔

مزید :

کلچر -