شوہر نے تشدد کے بعد گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا،گولی لگنے سے سکیورٹی گارڈجاں بحق

 شوہر نے تشدد کے بعد گلا دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا،گولی لگنے سے سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر جان سے ہی مار ڈالا جبکہ تھانہ مانگامنڈی میں سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ورثاءنے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے طیش میں اپنی 32 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا متوفیہ کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے گلے پر دبانے کے نشانات موجود ہیں متوفیہ کے لواحقین نے بتایا کہ آسیہ کو اس کا شوہر تشدد کا نشانہ بناتا تھا پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کی جائے گی دوسری جانب تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق جاں بحق سکیورٹی گاڑی کی شناخت 35 سالہ اظہر اقبال کے نام سے ہوئی جس کے سینہ میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس کے مطابق اظہر اقبال شوز فیکٹری میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا ،جائے وقوعہ سے گولی کے کوئی خول برآمد نہیں ہوئے،معاملہ خود کشی ہے یا قتل اس بارے فارنزک ٹیم کی مدد سے شواہد جمع کر کے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -