دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ شاہدرہ کا مفروران وریکارڈ یافتگان کےخلاف کریک ڈا_¶ن کیا گیا آرگنائزڈ کرائم یونٹ شاہدرہ کی کارروائی پر بدنام زمانہ ملزم ناصر علی عرف لالہ ناصر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی ایس پی شاہدرہ نے کہا کہ گرفتار ملزم اقدام قتل ،راہزنی جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ لاہور شہر میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے گرفتار ملزم نے دوران ڈکیتی کئی شہریوں کو فائر مار کر زخمی کیا تھاملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کوبروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نارتھ فرقان بلال نے کہا کہ ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی طرف سے ڈی ایس پی مجاہد جٹ سرا اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلا ن بھی کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -