پاکستان،آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون میچ بارش کی نذر

  پاکستان،آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون میچ بارش کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کینبرا (نیٹ نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ 4 روزہ میچ مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا۔ گراو_¿نڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کھیل شروع نہ ہوسکا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز کو391 رنز پر ڈکلئیر کردیا تھا، کپتان شان مسعود نے 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 40 اور سرفراز احمد نے41 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی پہلی اننگز جاری تھی۔پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز کے تیسرے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالیے تھے، پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے 4 روزہ میچ میں خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آو_¿ٹ کیاقومی کپتان شان مسعود کو بہترین بیٹنگ پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ14 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ ایشین بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان کی دوسری کامیابی

 تائپے (این این آئی)چائنیز تائپے میں جاری ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں 3 میں سے ایک میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم نے دوسرے راﺅنڈ کے پلیسمنٹ مرحلے کے میچ میں فلسطین کو 3-12 سے شکست دی ۔ 

پاکستان نے اس سے قبل پہلے راﺅنڈ کے گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو ہرایا تھا۔فلسطین کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے امجد اسلم، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا، پلیسمنٹ راﺅنڈ میں پاکستان اگلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔