چیئرمین پی سی بی کل وزیر اعظم انوار الحق کاکڑسے ملاقات کرینگے

چیئرمین پی سی بی کل وزیر اعظم انوار الحق کاکڑسے ملاقات کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ذکا اشرف کی کل ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ذکا اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے، ذکا اشرف کو بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں چیئرمین پی سی بی کی آئی پی سی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی سے بھی ملاقات ہوئی۔