پی ایس ایل ، وسیم اکرم کا بابر اعظم کو قیادت چھوڑنے کا مشورہ

پی ایس ایل ، وسیم اکرم کا بابر اعظم کو قیادت چھوڑنے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)بابر اعظم کو پی ایس ایل میں بھی قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے۔ورلڈکپ کی ناکام مہم کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے،اب ان کو پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بھی مشورے ملنے لگے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے تو 2 سال قبل بھی بابر اعظم سے کہا تھا کہ لیگ کرکٹ میں قیادت نہ کرو،آپ ایک بڑے کرکٹر ہیں،اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں اور نئے ایونٹ میں شرکت کی تیاری کریں، پاکستان ٹیم کی کپتانی تو ٹھیک مگر لیگ کرکٹ میں یہ بلاوجہ اضافی دباو_¿ بڑھانے والی بات ہے سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابراعظم بہت اچھے بیٹر ہیں ان کو کپتانی کے بوجھ سے اپنی بیٹنگ متاثر نہیں کرنی چاہئے۔