ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں،راﺅ خالد

ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں،راﺅ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سیاسی و سماجی شخصیت راو_¿ محمد خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا ءسلامتی استحکام کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کوسزائے موت دی جائے۔انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستان کی مسلح افواج پر گزشتہ ایک سال میں بہت بڑی تعداد میں دہشت گرد حملوں پر کروڑوں محب وطن پا کستا نیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان پچیس کر وڑ پاکستانیوں کی نیوکلئیر پاور ہے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت پاکستان کے بہادر بیٹے رکھتے ہیں اور پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ وزیرستان نارتھ وزیرستان کو عربوں اور افغانیوں سے پاک کئے بغیر پاکستان کے خلاف دہشت گردی بند نہیں ہوگی پاکستان کی بقا کے لئے آپریشن لانچ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اپریل 1988 کو معاہدہ افغا نستا ن روس امر یکہ افغانستان پاکستان کے مابین ہوا اس معاہدے کے مطابق تمام افغانیوں کی افغانستان واپسی یقینی بنائی جائے