بھٹو ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے یا ریکارڈنگ، کمیٹی کی رپورٹ تیار

بھٹو ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے یا ریکارڈنگ، کمیٹی کی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی نشریات دکھانے سے متعلق سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کے مطابق صدارتی ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی پیر کو رپورٹ پیش کرےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی نے ذوالقفار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی نشریات براہ راست دکھانے یا سماعت کے بعد ریکاڈنگ جاری کرنے سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی۔سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہو گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ دن 11 گیارہ بجے سماعت کرےگا۔یاد رہے 2011 میں اس وقت کے صدر آصف زردا ر ی نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دسمبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں بھی کی تھیں لیکن ریفرنس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

بھٹو ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -