لائسنس بنوانے کیلئے ٹوکن رکھنے ولاے شہریوں کا 3روز تک چالان نہیں ہوگا:محسن نقوی

لائسنس بنوانے کیلئے ٹوکن رکھنے ولاے شہریوں کا 3روز تک چالان نہیں ہوگا:محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا۔ خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش تھا اورسسٹم سلو تھا۔ خدمت مرکز میں موجود شہریوں نے وزیر اعلی محسن نقوی کے سامنے لائسنس بنوانے کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرانے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز کے باہر اور اندر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور فردا فردا لائسنس بنوانے کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہریوں نے بھی شکایت کی کہ ہمیں ٹیسٹ کے لئے 8، 8گھنٹے انتظار پڑرہا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو موقع پر ہی فون کیا،سسٹم کو بہتر بنانے اور ہنگامی طور پر ٹیم خدمت مرکز بھجوانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے موقع پر ہی اعلان کیا کہ لائسنس بنوانے کا ٹوکن رکھنے والے شہری کا آئندہ 3 روز چالان نہیں ہو گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے شہریوں کو تاخیر کے حوالے سے شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے ایشوز کے حل میں ذاتی دلچسپی وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے پراسیس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سائن ٹیسٹ دینے والے شہریوں کے لئے سسٹم کو بہتر اور فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لائسنس بنوانے کے عمل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں، محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامدعباس لفطا نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر گفتگو کی گئی جہاں نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اورپاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت واخلاص کے رشتے ہیں، پنجاب نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سرمایہ کاری کےلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے قابل قدرخدمات سرانجام دےرہے ہیں اور پنجاب میں موجودسرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے پنجاب میں یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، گندم کی کاشت اور یوریا کی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اور تمام ڈویڑنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے، محسن نقوی نے کمشنرز کو ایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ڈیلرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا، کمپنیوں اور ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا، کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -