چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی میں تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب ، تقریب کا اہتمام

  چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی میں تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب ، تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ یونیورسٹی میں تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب ، تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ، سیکرٹری ایچ ای ڈی ارشد خان اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر صحت اللہ نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ میں مجموعی طور پر 538 لیپ ٹاپ تقسیم کئے ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ_ الرحمان ، ایچ ای سی اسلام آباد کے پراجیکٹ آفیسر محسن رضا ، فیکلٹی ڈینز ، فیکلٹی ممبرز اور مختلف تدریسی شعبہ جات کے طلبہ نے تقریب میں شرکت کی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد اور سیکرٹری ایچ ای ڈی ارشد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ خود کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل اور آئی ٹی سازومان سے لیس رکھیں ?