ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں3ملزمان گرفتار

  ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں3ملزمان گرفتار، 3260گرام چرس،371 گرام آئس ، 408 گرام ہیروئن اور 2پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت تھانہ سٹی پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او ارسلان خان گنڈہ پور نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے محمد اسد ولد نعیم بلوچ قوم بلوچ سکنہ موسیٰ ٹاﺅن کے قبضہ سے 408گرام ہیروئن، 371گرام آئس اور 1 پسٹل 30بور بمعہ ایمونیشن ، دانیال ولد کلیم اللہ قوم بلوچ سکنہ موسی ٹان کے قبضہ 3260گرام چرس برآمد کرلی جبکہ عارف ولد خان محمد قوم راجپوت سکنہ پہاڑ پور کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور بمعہ ایمونیشن برآمد کرکے تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا۔