پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کا کامیاب تجربہ

  پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کا کامیاب تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو حادثات سے بچاو_¿ کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کا کامیاب تجربہ کر لیاجس کے بعداب ریلوے ٹریک پر کسی انسان سمیت دیگر جانداروں اور مختلف ٹرانسپورٹ کی نشاندہی پہلے ہی ڈرائیور کو انفراریڈ لیزر تھرمل امیجنگ کے ذریعے ہو جائےگی اور ڈرائیور ز بروقت بریک لگا کر ٹرین کو حادثے کا شکار ہونے سے بچا سکے گا ریلوے انتظامیہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو ڈرائیور کو ریلوے ٹریک پر آنےوالے انسان، جانور یا کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹس کو شدید دھند یا اندھیرے میں ایک کلو میٹر کی د_±وری سے انفرا ریڈ تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری نشاندہی کرےگی ریلوے نے یہ آلات اپنے مختلف ٹرینوں کے انجن کے ساتھ لگا دئیے جس پر صرف 15 لاکھ کے اخراجات آئے ہیں انفرا ریڈ تھرمل ٹیکنالوجی کی کامیابی کے بعد ریلوے انتظامیہ نے تمام ٹرینوں پر مرحلہ وار یہ آلات لگانے کا کام شروع کر دیا ہے رواں مالی سال کے اختتام تک ریلوے اپنی تقریباً تمام ٹرینوں میں اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دے گا۔

ریلوے