فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

   فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فواد چوہدری کےخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جبکہ نیب پراسیکیوٹر عدنان علی اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج قاضی ماجد نے کہا کہ اینٹی کرپشن محکمہ پنجاب کو فوادچوہدری کا راہداری ریمانڈ درکار ہے، اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کےخلاف مدعی راولپنڈی کا رہائشی ہے، فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن محکمے نے کون سا نیا نوٹس دیاہے؟ انکوائری، نہ تفتیش کی گئی، نوٹس دیا گیا لیکن واپس لے لیا گیااس دوران پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہوسکتی کیونکہ فواد چوہدری گرفتار ہیں، راہداری ریمانڈکے سٹیج پر کیس کے میرٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا اور پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرلی ۔

فواد چودھری