پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، امین الحق

  پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، امین الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ لاہور کو کراچی جیسا بنائیں گے، پورے سندھ سے لوگ دیگر جماعتوں میں جارہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں اکثریت ایم کیوایم کے پاس ہے، کوشش ہے کہ پورے سندھ میں مضبوط الائنس بنائیں، ایم کیوایم کا ووٹر پورے سندھ میں موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے، ہم نے انتخابی مہم ابھی سے شروع کر رکھی ہے، یوسی اور وارڈز لیول پر آفسز کھول رہے ہیں۔سیدامین الحق نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس جانا چاہیے، پی ٹی آئی کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیرقانونی افراد کو ملک میں رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حکومت پاکستان کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، قانونی طور پر مقیم افراد کو آئین کے مطابق ڈیل کیا جائے۔