حکومت خاتمے میں امریکی مداخلت کے موقف پرقائم ہیں، بابر اعوان

  حکومت خاتمے میں امریکی مداخلت کے موقف پرقائم ہیں، بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں امریکی مداخلت کے موقف پرقائم ہے عمران خان امریکی سفارت کار کو عدالت بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،ہم ہرحلقے میں ا_±میدوار کھڑے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مانگتے صرف انتخابی مہم چلانے دی جائے، صدر علوی کے خط کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، عمران خان انتخابات میں حصہ لیں گے، ان کی نااہلی کا تاثردرست نہیں، وہ الیکشن میں ہوں گے اورانتخابی نشان بلا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اب بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا الیکشن کا ماحول نہیں وقت ہوتا ہے، مقدمات سے عمران خان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نئے چیئرمین کا انتخابات صرف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کیا البتہ چاہتا ہوں نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑوں۔

 بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -