منشیات کیخلاف کریک ڈاو_¿ن جاری مجموعی طور پر 539 ملزم گرفتار

  منشیات کیخلاف کریک ڈاو_¿ن جاری مجموعی طور پر 539 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 26 نومبرتا 3 دسمبر تک ملک بھرمیں 716 کلو منشیات ضبط کر کے آپریشن کے دوران 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں کرلی گئیں آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، خیبر پختونخوا سے 28 کلو گرام، گلگت بلتستان سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں حکام نے کہا کہ اداروں کا ملک بھر میں انسداد منشیات آپریشن کامیابی سے جاری ہے یکم ستمبر سے کریک ڈاو_¿ن کے دوران ملک بھر سے اب تک 40764 کلو منشیات برآمد ہوئی اور 539 سے زائد مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت بلتستان سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی علاوہ ازیں پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی اب تک کریک ڈاﺅن کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جا چکی ہے۔

منشیات آپریشن

مزید :

صفحہ اول -