مٹر کھانے کے حیرت انگیز فوائد ! 

  مٹر کھانے کے حیرت انگیز فوائد ! 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹر کے چھوٹے چھوٹے دانوں میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم میں قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہرے رنگ کے موتی جیسے نظر آنے والے مٹر کے دانوں کو قدرت نے ایک چھلکے میں چھپا کر بنایا ہے جن میں اچھی صحت کے حیرت انگیز فوائد پائے جاتے ہیں۔ موسمِ سرما میں آنے والے ان مٹروں کو لوگ خوب استعمال کرتے ہیں، کوئی سالن میں پکانا پسند کرتا ہے تو کوئی چاول کے ساتھ، یہاں تک کہ سلاد میں بھی اسے کافی اہمیت حاصل ہے۔

مٹر کے چھوٹے چھوٹے دانوں میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم میں قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مٹر میں کم مقدار میں گلی سیمک اور کم مقدار میں کیلوریز ہوتی ہیں جو ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ہیں، جبکہ ڈائٹ کرنے والے بھی مٹر کے استعمال سے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ مٹر میں آئرن بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے جو پورے جسم میں آکسیجن کو زیادہ بہتر طریقے سے پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ مٹر میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو جلد کی دلکشی کو بڑھانے کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ اس میں وٹامن کے ساتھ فائبر کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -