دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے، جامعہ زرعیہ

دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے، جامعہ زرعیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(این این آئی )جامعہ زرعیہ فیصل ا ٓباد کے شعبہ فوڈ نیوٹریشن کے ماہرین غذائیات نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 672ملین لوگ موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ 1.3بلین لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ رہا ہے جس کیلئے خوراک کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اس بار عالمی یوم خوراک کا موضوع دنیا سے سال 2030تک بھوک کا خاتمہ ممکن ہے رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت اس ضمن میں بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس کے تناظر میں ہمیں بھی مناسب انتظامات یقینی بنانا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کی تقریباً 70فیصد آبادی دیہاتوں سے تعلق رکھتی اور زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی باقی ممالک کی طرح زراعت اور لائیو سٹاک پر بہت زیادہ کا م ہو رہا ہے اور حکومت پنجاب بھی کاشتکاروں و مویشی پال حضرات کی مسلسل تربیت میں مصروف ہے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی اجناس بشمول گندم، چاول، کپاس، پھلوں، سبزیوں، دالوں کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ اور اس کی دیگر مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام میں خواتین اور معمر افراد کی خصوصی دلچسپی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا

مزید :

کامرس -