میری رہائی صرف ایک پریس کانفرنس پر ہوسکتی ہے ،حلیم عاد ل شیخ 

میری رہائی صرف ایک پریس کانفرنس پر ہوسکتی ہے ،حلیم عاد ل شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میری رہائی صرف ایک پریس کانفرنس ہوسکتی ہے لیکن میں ایسا نہیں کرسکتاہوں ۔ہفتہ کو سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا کرم ہت کہ اس نے کھڑے ہونے کی ہمت دی ہے۔گزشتہ روز میری آخری مقدمے میں ضمانت ہوئی اور پولیس نے مزید کیسز درج کر دیئے۔جب تک آئین موجود ہے اور عدالتیں کھلی ہیں مجھے انصاف کی امید ہے۔امید ہے کہ کپتان بھی آزاد ہو جائے گا اور ہم الیکشن لڑینگے۔انہوں نے کہا جہاں سے پارٹی ٹکٹ دے گی وہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا مجھے جیل میں بنف وارڈ میں رکھا ہے جبکہ ڈکیتیوں میں ملوث پولیس افسران کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیو جا رہا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرنے پر بھی عدالت پیش نہ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور اگر میڈیا کے سوالوں کا جوا. نہ دیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے دل میں چور ہے۔

حلیم عادل

مزید :

صفحہ آخر -