حکومت فضل الرحمن سمیت تمام قیادت کی سکیورٹی یقینی بنائے،جے یوآئی

  حکومت فضل الرحمن سمیت تمام قیادت کی سکیورٹی یقینی بنائے،جے یوآئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ، حکومت سربراہ سمیت تمام جے یوآئی قیادت کی سکیورٹی یقینی بنائے۔اسلم غوری نے مزید کہاکہ حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے، حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ ،اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے، جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں،جے یوآئی اور اسکی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائےگا،مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہماری امن وامان کی بات کو انتخابات سے فرار قرار دیا جاتا ہے۔

جے یوآئی

مزید :

صفحہ آخر -