میرا بیٹا قتل ‘ پولیس ‘ ضلعی انتظامیہ نے بیان نہ دینے کیلئے دباﺅ ڈالا‘ متوفی بلاول کے والد جاوید کی بات چیت 

میرا بیٹا قتل ‘ پولیس ‘ ضلعی انتظامیہ نے بیان نہ دینے کیلئے دباﺅ ڈالا‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 بہاول پور(بیورو رپورٹ) میرے بیٹے کوقتل کیاگیاہے پولیس اورضلعی انتظامیہ نے بیان نہ دینے کیلئے دباﺅ ڈالا اورمیرا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )

موبائل فون بھی بندکردیا یہ بات گذشتہ دنوں بہاول پورچڑیاگھرمیں شیروں کے پنجرے میں ہلاک ہونیوالے بلاول کے والد جاویدنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ بلاول قتل کے دو روزقبل گوجرہ میں اپنے ماموں کے گھرپرتھاوہ بہاول پورکیسے پہنچااور کس طرح چڑیاگھرمیں شیروں کے پنجرے میں پہنچ گیا انہوں نے کہاکہ شیررات کواپنے پنجرے کے اندرلاک ہوتے ہیں وہ کس طرح صحن میں نکل آئے کیاجب شیرمیرے بیٹے کوماررہے تھے توچڑیاگھرمیں موجودسیکورٹی کے کسی فردنے بھی اس کی چیخ وپکارکیوں نہ سنی انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہ کرنے کاکوئی بھی بیان نہیں دیا ہے ضلعی انتظامیہ بہاول پورکے حوالہ سے میرے بارے میں جھوٹاپراپیگنڈہ کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجھے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دی گئی اورپولیس اورڈی سی نے میراموبائل فون تک بندکرادیاجبکہ مجھے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی نہ دی گئی ہے ۔