ڈیرہ ‘ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکا حکم ‘ ٹیموں کو ٹاسک 

ڈیرہ ‘ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکا حکم ‘ ٹیموں کو ٹاسک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میٹریل کے معیار کو یقینی بنانے کےلئے کڑی نگرانی کے بھی احکامات جاری کیے۔اجلاس میں مفاد عامہ کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئیں تاہم میٹریل کے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

 معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی محکموں کے افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 133 نئے اور 289 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن کی تکمیل کےلئے 120 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔20 روڈز کی بحالی کےلئے آٹھ ارب روپے خرچ ہوں گے اور ان میں سے آٹھ سڑکوں کی مرمت کرلی گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شاہراہوں پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کرایا جائے اور اس سلسلے وزن کی معلومات کے بورڈ نصب کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریری اجازت کے بغیر روڈ کو کٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد بجٹ شجرکاری کےلئے مختص کردیا گیا ہے۔