عوامی مسائل کا حل مشن ‘ کھچی گروپ ہمیشہ سرگرم رہے گا ‘ جہانزیب خان کی بات چیت 

  عوامی مسائل کا حل مشن ‘ کھچی گروپ ہمیشہ سرگرم رہے گا ‘ جہانزیب خان کی بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملکی عظمت اور عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ کھچی گروپ کو آپ موجود پائیں گے زندگی کی طرح سیاست میں بھی نشیب وفراذ آتے رہتے ہیں لیکن عوام جانتی ہے کہ اپوزیشن ہو یا اقتدار ۔(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )

ہم نے عوام کے مسائل جمہوری انداز سے حل کر نے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر موجود کھچی گروپ کے ورکرز سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام اور کھچی گروپ کا رشتہ اٹوٹ ہے اور یہ تحریک پاکستان کے وقت سے ہے ۔اس ملک کی اساس میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل لاتعداد ہیں مگر اب دو ماہ کے عرصے میں تمام پارٹیوں اور مقام سیاسی گروپوں کی باتیں غور سے سنیے اور خودفیصلہ کیجیے کہ کون آپ کے ووٹ کا حق دار ہے تاکہ بہتر سے بہتر جمہوریت کے ذریعے ملکی مسائل حل ہوں ہم یا کوئی اور ووٹ کے لیے مجبور نہیں کر سکتا فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ الیکشن فری اینڈ فیرکرانے کا الیکشن کمیشن نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔