بھتہ نہ دینے پر : عمرانی گینگ کا گھر پر حملہ ، طالبعلم جاں بحق ، فائرنگ ، ڈاکوﺅں کا ساتھی ہلاک   

بھتہ نہ دینے پر : عمرانی گینگ کا گھر پر حملہ ، طالبعلم جاں بحق ، فائرنگ ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار)سرکل بنگلہ اچھا تھانہ سونمیانی کے موضع چک دنوانی میں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں گیارہ ڈاکوﺅں نے گزشتہ شب شچلہ دنوانی کے گھر پرحملہ کر دیا اور مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 11 ویں کلاس کا طالب علم ہارون ولد سچلہ قوم دنوانی سکنہ دنوانی کو گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال لے جایاجا رہا تھا کہ ہارون زخموں کی تاب نہ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

 لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ ان کی اپنی فائرنگ سے ڈاکوں کا ایک ساتھی ریاض ولد غلام قادر قوم عمرانی سکنہ چک عمرانی ہلاک ہو گیا وقوعہ کی متاثر گھرانہ نے 15 کال کے ذریعے اطلاع کی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سونمیانی عمران جمیل بمعہ پولیس کی بھاری نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہارون دنوانی اور ریاض عمرانی کی ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے کر تھانہ سونمیانی منتقل کر دیا گیا بعد میں دونوں ڈیڈباڈیز کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا جہاں پر نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔ کرائم سین یونٹ پی ایف ایس اے کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ سونمیانی عمران جمیل کا کہنا تھا کہ عمرانی گینگ کے ساتھیوں نے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہارون فائرنگ میں جاں بحق اور ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ریاض عمرانی مارا گیا سونمیانی پولیس حسب ضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔