تاجر اغوا ‘ وحشیانہ تشدد ‘ ڈاکو لاکھوں چھین کر فرار 

  تاجر اغوا ‘ وحشیانہ تشدد ‘ ڈاکو لاکھوں چھین کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 احمد پور شرقیہ(نمائندہ پاکستان) آئل ، کوئلہ چور مافیا گینگ کا تاجر کو اغوا کرکے ڈیرہ پر لے جاکر وحشیانہ تشدد ، گن پوائنٹ پر 33 لاکھ روپے ، 20 لاکھ روپے مالیتی گھڑی ، طلائی چین ، انگوٹھی چھین لی ۔تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے رہائشی تاجر محمد شاہد خان نے پولیس کو بتایا اس نے اپنی گاڑی ہنڈا سوک ماڈل نمبر 2020 نمبری BSW/355 خان پور محمدی شو روم پر 51 لاکھ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )

 روپے کی فروخت کی گاڑی کے کاغذ محمد فیاض کے پاس امانتا تھے ، رقم 18 لاکھ روپے محمد فیاض کے دینے تھے اسے دیئے اور بقایا رقم مبلغ 33 لاکھ روپے میرے پاس موجود تھی وہ واپس گھر جانے کے لئے رینٹ پر کار لینے کے لئے شوروم میں موجود تھے اتنے میں محمد اکرم اعوان ولد حضور بخش موقع پر آگیا جوکہ میرا واقف کار تھا اور کہا کہ وہ اوچ شریف جارہا ہے ہمیں لیتا چلے چنانچہ میں محمد فیاض اور سید لجپال کے ہمراہ اکرم کی کار میں سوار ہوکر اوچ شریف کی طرف روانہ ہوگئے جیسے ہی سی پیک اوچ شریف انٹرچینج پہنچتو محمد اکرم مجھے اور سید لجپال کو اتار کر چلاگیا تقریبا تھوڑی دیر بعد مسمیان محمد اکرم اعوان ، آصف اعوان ، انس ، عمران عرف چمچ ، عمران کٹ عرف بانا بھونکی ، رشید اعوان ، خضر حیات ، عادل حیات اور 6 نامعلوم رائفل ، پستول دیگر اسلحہ سے لیس ہو کر ویگو ڈالہ نمبری KS/1932 اور ہنڈا سوک برنگ سفید پر آگئے اور اسے زبردستی کار میں ڈال کر اکرم اعوان کے ڈیرہ واقع بستی حافظاں والی لے گئے اور وہاں پر تشدد کرتے رہے ۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 33 لاکھ روپے اور رولیکس گھڑی مالیتی 19 لاکھ 50 ہزار روپے ، طلائی چین اور انگوٹھی چھین لی اور دو عدد قیمتی موبائل بھی توڑ ڈالے ۔ 4 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس نے متاثرہ بزنس مین محمد شاہد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغوا ، ڈکیتی ، حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رہائش گاہوں بستی حافظاں اعوان ، احمد پور شرقیہ میں چھاپے مارے مگر اغوا کار ڈکیت گینگ کے ارکان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے۔