ثابت ہو گیا امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے،عالمی رہنماؤں کا امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر ر دعمل

ثابت ہو گیا امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے،عالمی رہنماؤں کا ...
ثابت ہو گیا امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے،عالمی رہنماؤں کا امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر ر دعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر عالمی رہنماؤں نے شدید ردعمل کااظہار کیا ہے،یواے ای، چین، فلسطین، برازیل،روس اور ترکیہ سمیت عالمی رہنماؤں نے  مذمت کی ہے۔

چینی سفیر نے کہاکہ ثابت ہو گیا امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے،برازیلین سفیر نے کہاکہ ویٹو سے 2ریاستی حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،روسی نے غزہ جنگ کو امریکا کی جیو پولیٹیکل گیم قرار دےدیا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنےپر اسرائیل نے خیرمقدم کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حماس کو ختم کرنے کیلئے جنگ جاری رہے گی،سلامتی کونسل میں امریکا کے درست موقف کی تعریف کرتا ہوں،اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور جنگ کے باقی مقاصد کے حصول کیلئے جنگ جاری رکھے گا۔