کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 200روپے فی کلو ہو گئی

کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 200روپے فی کلو ہو گئی
کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 200روپے فی کلو ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 50کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہو گئی جس سے قیمت بڑھ کر 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔

پرچون میں چینی کی قیمت 180سے بڑھ کر 200روپے ہو گی،ہول سیلرز کاکہنا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کئے جارہے،شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جا رہی ہے۔