پی ایس ایل کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا، حنین شاہ

پی ایس ایل کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا، حنین شاہ
پی ایس ایل کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا، حنین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تو خود کو ثابت کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں حنین شاہ نے کہا کہ فاسٹ بولر نیچرل ہوتا اسے بنایا نہیں جاسکتا، اکیڈمی میں آپ کی سکلز بہتر ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کیا، کرکٹ کے علاوہ فٹ بال بھی کھیلتا ہوں۔

حنین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹنگ فیملی ہے گھر میں بھی کرکٹ پر بات ہوتی ہے، نسیم شاہ سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ آف دی فیلڈ اور آن دی فیلڈ دونوں ہی جگہ پر سمجھاتے ہیں، کھانے میں مٹن کڑاہی زیادہ پسند ہے۔

حنین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز نے پک کیا تو اپنی سلیکشن کو ثابت کروں گا۔

مزید :

کھیل -