انڈر 19 ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

انڈر 19 ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
انڈر 19 ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے،دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا ءکپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے سکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔ 
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس نے 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بیگ نے 56 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔

فاسٹ بولر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں، یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل -