’’ میری بیٹی  یہ فلم دیکھنے گئی اور وقفے پر سینما گھر سے روتے ہوئے بھاگ گئی‘‘ بھارتی رکن پارلیمنٹ برس پڑیں

’’ میری بیٹی  یہ فلم دیکھنے گئی اور وقفے پر سینما گھر سے روتے ہوئے بھاگ ...
’’ میری بیٹی  یہ فلم دیکھنے گئی اور وقفے پر سینما گھر سے روتے ہوئے بھاگ گئی‘‘ بھارتی رکن پارلیمنٹ برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)  بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن بالی وڈ سٹار رنبیر کپور اور ’اینیمل‘ فلم بنانے والوں پر برس پڑیں۔

 انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والی رنجیت رنجن نے بتایا کہ میری بیٹی ’اینیمل‘ دیکھنے گئی اور وقفے پر سینما گھر سے روتے ہوئے بھاگ گئی۔انہوں نے کہا کہ سینما گھر معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، ہم خود فلمیں دیکھ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں لیکن آج کل کی فلمیں نوجوانوں کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

رنجیت رنجن نے کہا کہ رنبیر کپور کی فلم میں بہت زیادہ تشدد اور خواتین سے متعلق نازیبا مناظر دکھائے گئے، مجھے اس طرح کے مناظر فلموں میں بالکل بھی پسند نہیں ہیں ,  فلم ’کبیر سنگھ‘ کو ہی دیکھ لیں جس میں اداکار نے اہلیہ، لوگوں اور معاشرے کے ساتھ کیسا سلوک کیا لیکن پکچر میں اس کردار کا دفاع کیا گیا۔

مزید :

تفریح -