بھاری چالان اور گرفتاری سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا

بھاری چالان اور گرفتاری سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، آن لائن ڈرائیونگ ...
بھاری چالان اور گرفتاری سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئےاچھی خبر، آن لائن ٹریفک لائسنس کی سہولت کا آغازکل سےہو جائے گا۔ 
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق  ٹریفک پولیس کے مطابق آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کیلئےایپ کی تیاری حتمی مرحلےمیں ہے۔ شہری لرنر ، پرانے لائسنس کی تجدید وانٹرنیشنل لائسنس آن لائن بنواسکیں گے۔ لرنر ٹریفک لائسنس شہری پولیس سٹیشن کےفرنٹ ڈیسک سےبھی بنواسکیں گے۔ 

حکومت کی جانب سےبغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی اورموٹرسائیکل چلانےپرکارروائی جاری ہے، ٹریفک پولیس کی سختی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس بنوا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لائسنس کے حصول کے خواہشمند افراد کی تعداد زیادہ ہونے سےخدمت مراکز پر رش ہو رہاتھا۔