عائشہ عمر  نے بھی پاکستان چھوڑنے کی تیاری پکڑلی

عائشہ عمر  نے بھی پاکستان چھوڑنے کی تیاری پکڑلی
عائشہ عمر  نے بھی پاکستان چھوڑنے کی تیاری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (آئی این پی)  معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر  نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں  عائشہ عمر نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔عائشہ عمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں گزرا اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی لیکن اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔

انہوں نے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنمائوں نے پاکستان کے حالات بدتر کردیے ہیں۔عائشہ عمر نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید :

تفریح -