انگریزی اخبار دی فرنٹیئر پوسٹ کے مالک رحمت شاہ آفریدی انتقال کر گئے

انگریزی اخبار دی فرنٹیئر پوسٹ کے مالک رحمت شاہ آفریدی انتقال کر گئے
انگریزی اخبار دی فرنٹیئر پوسٹ کے مالک رحمت شاہ آفریدی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) انگریزی اخبار دی فرنٹیئر پوسٹ کے مالک رحمت شاہ  آفریدی انتقال کر گئے۔

 ان کا انتقال ہفتہ کے روز ہوا تھا اور ان کے صاحبزادے جلیل شاہ آفریدی نے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے رحمت شاہ آفریدی کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ رحمت شاہ آفریدی ایک دبنگ اخبار کے مالک تھے، انہوں نے اپنے اخبارکے پلیٹ فارم سے آمریت کی مخالفت کی اور اس کی قیمت بھی ادا کی، صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلے اور واحد قومی انگریزی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کی اشاعت شروع کی، اخبار نے انتہائی مختصر عرصے میں وہ دھوم مچائی کہ سارا ملک اور بین الاقوامی دنیا اس کی شیدائی ہوگئی۔