خاتون نے تقریب میں شاہ چارلس سے ایسا کیا مطالبہ کر دیا جس کا وہ جواب نہ دے سکے

خاتون نے تقریب میں شاہ چارلس سے ایسا کیا مطالبہ کر دیا جس کا وہ جواب نہ دے سکے
خاتون نے تقریب میں شاہ چارلس سے ایسا کیا مطالبہ کر دیا جس کا وہ جواب نہ دے سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں  کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ایسے میں برطانیہ کے شاہ چارلس سے خاتون نے ایک تقریب کے دوران  ایسا مطالبہ کر دیا جس کا وہ جواب نہ دے سکے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔خاتون نے پُکارا ’کنگ چارلس!‘، اور جب شاہ چارلس متوجہ ہوئے تو اس خاتون نے کہا کہ ’غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔‘شاہ چارلس نے سنی ان سنی کردی لیکن خاتون پیچھے سے ’فلسطین آزاد کرو‘، ’جنگ بندی کرو‘ کے نعرے بلند کرتی رہی۔

"جنگ " کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانوی شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔  لندن میں بارش کے باوجود احتجاج جاری رہا جہاں شرکا ء ریلی کی شکل میں مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے پارلیمنٹ سکوائر پہنچے۔احتجاج کے شرکا ءنے مطالبہ کیا کہ برطانیہ ظالم کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔