عمران خان اپنے ہی نرغے میں آکرذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

عمران خان اپنے ہی نرغے میں آکرذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، عابد شیر علی
عمران خان اپنے ہی نرغے میں آکرذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ن لیگ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جیل میں دیسی مرغے کھا کر بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو کراپنے ہی نرغے میں آچکے ہیں۔

 لاہور میں پریس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بند لفافوں پر منظوری لینے کا رواج نواز شریف نے ڈالا؟ اس شخص نے اہلیہ کے ساتھ مل کر ڈاکا ڈالا، کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی، 190 ملین پاؤنڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں، 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع ہونے چاہیے تھے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہو تو بانی پی ٹی آئی کی چوری ثابت ہو جائے گی۔ چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر نواز شریف پر بھونڈا الزام لگایا، یہ شخص ایک بار پھر ملک کو انتشار کی طرف گھسیٹ رہا ہے۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایک شخص ملکی بہتری کےلیے کام کرتا ہے تو اسے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -