دن منانے سے نہیں،عملی جدوجہد سے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا،خالد مقبول صدیقی

دن منانے سے نہیں،عملی جدوجہد سے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا،خالد مقبول صدیقی
دن منانے سے نہیں،عملی جدوجہد سے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا،خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منا لینے سے حقوق نہیں ملیں گے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عملی جدوجہد کے ذریعے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا۔کشمیر اور غزہ سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ خود کئی مسائل کی آماجگاہ ہوتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انسانی حقوق سے محروم تمام افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔