اسٹیل مل کی رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ، کون سا محکمہ ملوث نکلا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسٹیل مل کی رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ، کون سا محکمہ ملوث نکلا ؟ جان کر ...
اسٹیل مل کی رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ، کون سا محکمہ ملوث نکلا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹیل مل کی رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے ۔ان قبضوں میں کونسا محکمہ ملوث ہے ؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔  روزنامہ "جنگ " میں شائع ہونیوالے رپورٹ کے مطابق مقفل اور زبوں حال قومی ادارے پاکستان اسٹیل مل میں چوریوں کے ساتھ ساتھ ادارے کی ملکیت اراضی اور رہائش گاؤں پر قبضوں کا سلسلہ بھی عرصے سے جاری ہے۔ ادارے کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت اور ملی بھگت سے پاکستان اسٹیل مل ٹاؤن شپ میں 80 کے قریب فلیٹوں اور بنگلوں پر پولیس ملازمین برسوں سے قابض ہیں اور بیشتر ان جگہوں کو سب لیٹ کر کے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ انچارج اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ملک جاوید نے جواب دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ فلیٹس اور بنگلے کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے ملازمین کو 20 برس سے اب تک تفویض کیے گئے ہیں۔