گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کے فاتحین کا اعلان

گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کے فاتحین کا اعلان
 گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ کے فاتحین کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)40واں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ کے محمد شعیب نے جیت لیا، لیڈیز میں ثاقیبہ بتول فاتح رہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور جم خانہ کے گالف کلب میں منعقدہ تین روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں گولفرز نے حصہ لیا، امیچورز کی نیٹ کیٹگری میں جم خانہ کے محمد شعیب نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ نادر خلیل دوسرے اور ملتان کے غلام قادر تیسرے نمبر پر رہے، گراس میں سمیر افتخار فاتح رہے، سینئرز میں رانا عثمان، ویٹرنز میں بریگیڈئر طاہر سلیم جبکہ خواتین میں ثاقیبہ بتول نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ آخر میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کامیاب گولفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

کھیل -