نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی فیور ملنا شروع ہو گئی تھی،قمر زمان کائرہ

نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی فیور ملنا شروع ہو گئی تھی،قمر زمان کائرہ
نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی فیور ملنا شروع ہو گئی تھی،قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاؤالدین  (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی فیور ملنا شروع ہو گئی تھی ,صرف ایک پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی گئی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے  گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے۔الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں ،سب کو موقع ملنا چاہیے ۔سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ منٹ کون کراتاہے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے  ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی  چاہیے ،موجودہ الیکشن کو فری اینڈ فئیرنہیں کہاجائے گا۔طاقت کے  زور پر کسی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں کرنا چاہیے۔