اسلام آ با د میں وکلا ء اور سائلین کیلئے سہولت سنٹر کی تعمیر کا پراجیکٹ تاخیر کا شکار کیوں ہوا ؟ وجوہات جانیے

اسلام آ با د میں وکلا ء اور سائلین کیلئے سہولت سنٹر کی تعمیر کا پراجیکٹ ...
 اسلام آ با د میں وکلا ء اور سائلین کیلئے سہولت سنٹر کی تعمیر کا پراجیکٹ تاخیر کا شکار کیوں ہوا ؟ وجوہات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  اسلام آ با د سیکٹر جی 10 میں وکلا ء اور سائلین کیلئے سہولت سنٹر کی تعمیر کا پراجیکٹ تاخیر کا شکار  کیوں ہوا ؟ اس  حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق   پراجیکٹ فنڈز  کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ,1  ارب86کروڑ20لاکھ روپے کا پراجیکٹ 1 سال میں مکمل ہونا تھالیکن صرف 25فی صد کام ہوا.

"جنگ " کے مطابق چیف جسٹس اسلام آ باد ہائی کورٹ نے اس تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے 19دسمبر کو سیکر ٹری وزارت قانون و انصاف ‘ جوائنٹ سیکرٹری فنا نس ڈویژن اور ڈی جی ورکس سی ڈی اے کو طلب کرلیا ہے ۔ ذ رائع کے مطا بق اسلام آ باد میں وکلاء کے چیمبرز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سیکٹر جی 10 اسلام آ باد میں وکلا ء وسائلین سہولت سنٹر کی تعمیر کی منظو ری سابق حکومت نے دی تھی۔ وکلاء طویل عرصہ سے یہ مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے کہ ان کیلئے چیمبر زتعمیر کئے جائیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان سے وعدہ کیا تھا مگر ا ن کے دور میں ا س پر اجیکٹ پر کام شروع نہ ہوسکا۔ بعد ازاں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کی ہدایت کی۔ یہ پراجیکٹ وزارت قانون و انصاف کا ہے تاہم یہ طے پا یا تھا کہ سی ڈی اے اس کا فیز ون اپنے فنڈز سے مکمل کرےگا۔