الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں،وقت آنے پر گھر چلے جائیں گے،محسن نقوی

الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں،وقت آنے پر گھر چلے جائیں گے،محسن نقوی
الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں،وقت آنے پر گھر چلے جائیں گے،محسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں،وقت آنے پر وہ گھر چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بند روڈ ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 31 جنوری تک بند روڈ پروجیکٹ کومکمل کر لیں گےیہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے لیکن وقت پر مکمل ہو گا،آج وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے امامیہ کالونی اور یوریا کھاد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ،دو لاکھ ٹن کھاد 20 دسمبر سے آنا شروع ہو جائے گی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں ،ہمیں منتخب ہو کر  دوبارہ آنے کی کوئی دلچسپی نہیں،وقت ختم ہونے پر گھر چلیں جائیں گے ،آنے والا وزیر اعلیٰ ہم سے بہتر کام کرے گا۔

انہوں نے سگیاں سے نیازی چوک اور بابو  صابو سے سگیاں تک3 ۔7 کلومیٹر  روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا  اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔