برطانوی وزیراعظم رشی سونا ک کو ڈچ ہم منصب کے سامنے خفت کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟ دلچسپ وجہ آپ بھی جانیے

برطانوی وزیراعظم رشی سونا ک کو ڈچ ہم منصب کے سامنے خفت کا سامنا کیوں کرنا ...
برطانوی وزیراعظم رشی سونا ک کو ڈچ ہم منصب کے سامنے خفت کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟ دلچسپ وجہ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم  رشی سونا ک کو ڈچ ہم منصب کے سامنے خفت  کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟ دراصل سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو خفت کا سامنا کرنا پڑ ا۔سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کا دروازہ باہر سے کھولا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کی باہر سے چابی ہے، اسے محافظ ہمیشہ اندر سے ہی کھولتے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق رشی سونا ک نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھولا گیا۔دروازہ نہ کھلنے کی وجہ سے رشی سونک اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم پہلے دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے، 10 سیکنڈ تاخیر سے دروازہ کھلا تو دونوں وزیراعظم اندر داخل ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے والے بعض افراد کا کہنا تھا کہ شکر ہے دروازہ کھل گیا ورنہ ایسا لگتا تھا کہ دونوں وزیراعظم دیوار پھاند کر 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوں گے۔