غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا نہیں چھوڑوں گا،انتونیو گوتریس

غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا نہیں چھوڑوں گا،انتونیو گوتریس
غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا نہیں چھوڑوں گا،انتونیو گوتریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کریں گے۔
دوحہ فورم کانفرنس میں خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ نے سلامتی کونسل کی ساکھ اور اختیار کو مجروح کیا ہے۔میں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی تباہی سے بچنے کے لیے دباؤ ڈالے اور میں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔افسوس کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی لیکن اس سے اس کی ضرورت کم نہیں ہوتی۔

یادرہے کہ امریکا نے جمعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کو ویٹو کر دیا تھا۔